افتخار منشیات سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج اعوان ڈائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چوکی انچارج اعوان ڈائے والا محمد بشارت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش افتخار کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم افتخار سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ملزم نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔