پنجاب پولیس کی سموگ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں، 407 افراد پر جرمانہ عائد

پنجاب پولیس کی سموگ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں، 407 افراد پر جرمانہ عائد

پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، 407 افراد پر 6 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، اور 29 افراد کو وارننگ دی گئی۔پولیس نے فصلوں کی باقیات جلانے کی ایک خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 375 گاڑیوں کی خلاف ورزیاں بھی رپورٹ کیں۔ یہ اقدامات سموگ کو کم کرنے اور ماحول کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس مہم کے تحت مزید کارروائیاں اور جرمانے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جا سکے۔