حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ اضافہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق ریفائنری اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہونے والے ای ایسکرو اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ عارضی اقدام آئندہ بجٹ تک نافذ رہے گا۔ اوگرا کو اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور ای سی سی کے لیے خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم، پارکو نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے عارضی انتظام قرار دیا ہے۔
اجلاس میں مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے منصوبوں کے لیے ایک ہفتے میں قابل عمل منصوبہ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔