ماسکو(آئی این پی )روس، افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کے حق میں ووٹ دے دیا جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا ممکن ہو سکے گا۔ روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلے میں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔