لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مزنگ میں اشفاق سے 3لاکھ روپے اور موبآل فون, باغبانپورہ میں سرفراز سے2 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون, فیصل ٹاون میں حنیف سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ابرار سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ میں باقر سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جوہر ٹاون اور بھاٹی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ ؤحدت کالونی بادامی باغ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔