مہنگائی کی مار: سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر

مہنگائی کی مار: سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

 ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 1543 روپے مہنگا ہوکر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اس کے علاوہ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 3234 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہوکر 3236 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔