لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1 پتنگ فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کا پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم شیخوپورہ کا رہائشی ہے سالار روڈ لیاقت آباد پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھاملزم کے قبضے سے 200 تیار پتنگیں،4 چرخی اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی ملزم حسیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں، پتنگ سازی، پتنگ فروشی پتنگ بازی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے