پولیس کی کارروائی، 3 پتنگ فروش گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حنان اور امان ناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100 پتنگیں برآمد کیں، جبکہ لوئر مال پولیس نے ملزم امیر کو گرفتار کر کے 220 پتنگیں اور 16 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے اسے پابندِ سلاسل کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قانونی پابندی کے باوجود پتنگوں اور چرخیوں کی ترسیل و سپلائی کے لیے گتے کے ڈبوں کا استعمال کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔