گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

 ملزم وسیم آن لائن آرڈر پر اور نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا تھا
 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا  ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے  جام شیریں پارک اور سنٹ میری کالونی میں کاروائیوں کرتے ہوئے ملزمان عمیر اور وسیم کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 2 کلو 8 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم آن لائن آرڈر پر اور نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا  تھا جبکہ ملزم عمیر ضلع شیخوپورہ سے گلبرگ منشیات سپلائی کرنے آیا تھا