ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 6.18 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 5.49 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی 4.32 فیصد مہنگی ہوگئی۔اسی دوران دال ماش کی قیمت میں 0.79 فیصد اور واشنگ صابن کی قیمت میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر کیلے 7.73 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 5.24 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 4.22 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت 3.72 فیصد اور آلو کی قیمت 1.88 فیصد کم ہوئی۔