ویمنز جونیئر ایشیا ء ہاکی کپ، بھارت نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں19گول سے شکست دے دی

شرموگی( آن لائن )ویمنز جونیئر ایشیا  ہاکی کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامناکرنا پڑا۔چین کے شہر موگی میں جاری ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-19 کی بڑی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹم وائٹ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا