پاکستان جونیئر ایشیا ء ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے سیمی فائنل میں چار اور جاپان نے دو گول کئے‘کپتان حنان شاہ  پلیئر آف دی میچ قرار

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں قومی ٹیم سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو چار دو سے شکست دی۔ کپتان حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان اور بشارت علی ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔کپتان حنان شاہ دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔