ڈیزل 122 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا ‘پٹرول پرپر 131 روپے 60 پیسے لیوی نافذ ہے
اسلام آباد(آن لائن)ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا دینے کا انکشاف ہوا ہے، ایک لیٹرپیٹرول پر 131 روپے 60 پیسے اورفی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے 55 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز وصول کئے جارہے ہیں۔یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک محض 10 روز میں مصنوعات 25 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئیں اورپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 ستمبر کو 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھی اور اب پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت پر شہریوں سے بھاری ٹیکسز اور مارجنزکی وصولی جاری ہے