لاہور: شیراکوٹ پولیس نے ایک جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل ڈالنے والے بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او شیراکوٹ نے ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کیا۔ جواں سال لڑکی اپنے والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ پر رہائش پذیر تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا اور اسے پستول دکھا کر ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔ بدمعاش ملزم لڑکی کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ برائی کرنے پر اکساتا تھا۔
والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ملزم سے پستول برآمد کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں سے بداخلاقی کرنے والے بدمعاش جیلوں میں جائیں گے۔