ایکسرے کے دوران لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام

 ایکسرے کے دوران لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسپتال کے ملازم نے ایکسرے کے دوران لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، تاہم لڑکی کی بروقت مزاحمت اور شور مچانے سے ملزم کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔

پولیس کے مطابق، ایکسرے ٹیکنیشئن نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تو لڑکی نے فوری طور پر شور مچا دیا، جس کے بعد وہاں موجود لوگ پہنچ گئے اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر پھول نگر میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اسپتال انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔