ڈولفن سکواڈ ان ایکشن، موبائل چورگرفتارکرلیا

ڈولفن سکواڈ کا مقصد جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے:ایس پی ارسلان
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ  نے موبائل چوروں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالا ملزم کوگرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے والٹن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاملزم کی گرفتاری سنیپ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی ملزم فلیٹوں،گھروں سے موبائل چوری کرکے رفو چکر ہو جاتا تھاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئیتھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا مقصد ہی شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے