لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرکیلاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمدکر لیں پولیس کے مطابق ملزم محی الدین عرف ہمایوں کے قبضہ سے 1200 گرام چرس اور 320 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاایس پی سٹی بلال احمد نے انچارج چوکی میو ہسپتال عمران اسلم اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں