تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطی کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے