اسلام آباد (آئی این پی) ٹیرف اصلاحات کے نفاذ کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔منصوبہ بندی کمیشن سے منسلک ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)کی جانب سے جاری تحقیقاتی مطالعے کے مطابق حالیہ برسوں میں جب ٹیکس کی شرحیں بلند رہیں اور پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا، تو عام عوام کے لیے گاڑیاں خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مکمل تیار شدہ یونٹس(سی بی یو) پر امپورٹ ٹیکسز میں کمی اور اسی طرح سی کے ڈی کٹس پر امپورٹ ٹیرف میں کمی کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے