پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن نے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ اسد علی میمن نے ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کرلیا۔اسد علی میمن نے’سیون سمٹ‘ کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کرکے مکمل کیا۔اْنہوں نے 2019ء میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020ء میں جنوبی امریکا کی ما ئونٹ اکونکاگوا،2021ء میں افریقہ کی ما ئونٹ کیلیمنجرو اور 2022ء میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔اسد علی میمن نے 2023ء میں ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔یاد رہے کہ اْنہوں نے رواں سال کے آغاز میں نے انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔