گرفتار ملزمان کے قبضے سے چرس اور آئس بر آمد، م ئوثر کارروائیاں جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹا ئون ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن میں ہے۔ غالب مارکیٹ پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو منشیات فروش اور ایک اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام آئس اور 1 کلو 300 گرام چرس بر آمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف م ئوثر کارروائیاں جاری ہیں تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔