پاکستان کے دفاع کے خلاف آن لائن مواد شیئرکرنا غیرقانونی قابل سزا جرم ہے: اعلامیہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے عوام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلایمہ کے مطابق عوام ریاست مخالف مواد بلاکنگ کیلئے پی ٹی اے کو رپورٹ کریں، پیکا ایکٹ کے تحت پاکستان کے دفاع،سالمیت، تحفظ کیخلاف آن لائن مواد شیئرکرنا غیرقانونی اور قابل سزا جرم ہے۔بیان کے مطابق عوام ملکی دفاع اور سالمیت کے خلاف مواد این سی سی آئی اے کو رپورٹ کریںپی ٹی ایدوکالمپاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارفجدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دے گالاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرادیا گیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر تیار ہونے والا واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا۔جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت پر بھی مشورے بھی دے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کے آغاز پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تحفہ ہے۔ ماحول دوستی اصل میں انسان دوستی ہے، ہر شہری انسانی زندگی کا معیار بہتر بنانے میں حصہ دار ہے