عوام ریاست مخالف مواد بلاکنگ کیلئے پی ٹی اے کو رپورٹ کریں:ترجمان

پاکستان کے دفاع کے خلاف آن لائن مواد شیئرکرنا غیرقانونی قابل سزا جرم ہے: اعلامیہ
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے عوام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ٹی اے  کی جانب سے جاری اعلایمہ کے مطابق عوام ریاست مخالف مواد بلاکنگ کیلئے  پی ٹی اے کو رپورٹ کریں، پیکا ایکٹ کے تحت پاکستان کے دفاع،سالمیت، تحفظ کیخلاف آن لائن مواد شیئرکرنا غیرقانونی اور قابل سزا جرم ہے۔بیان کے مطابق عوام ملکی دفاع اور سالمیت کے خلاف مواد این سی سی آئی اے کو رپورٹ کریں