لڑکیوں کا عالمی دن ، وعدوں کی تجدید

 رفیع صحرائی
دنیا بھر میں آج 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کوئی معاشرہ اْس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک لڑکیوں کو برابری، تحفظ اور ترقی کے مساوی مواقع نہ دیے جائیں۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں لڑکیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، انہیں بااختیار بنانے اور ان کے انسانی حقوق کی تکمیل کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔اقوامِ متحدہ نے 19 دسمبر 2011ء￿  کو قرارداد نمبر 66/170 کے ذریعے اس دن کو تسلیم کیا جس کے تحت پہلی بار 11 اکتوبر 2012ء￿  کو عالمی سطح پر لڑکیوں کا دن منایا گیا۔آج کے دن ہمیں دنیا کے معاشروں کو یہ احساس دلانا ہے کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار لڑکی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
اگر اس دن کے پس منظر کو دیکھیں تو 1995ء￿  میں بیجنگ میں خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس میں متفقہ طور پر بیجنگ ڈیلریشن اینڈ پلیٹ فارم فار ایکشن کو اپنایا گیا جو کہ نا صرف خواتین بلکہ لڑکیوں کے حقوق کو آگے بڑھانے کا سب سے زیادہ ترقی پسند خاکہ ہے۔ بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم برائے عمل نے دنیا کو یہ سکھایا کہ خواتین و بچیوں کی ترقی، معاشی و سماجی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ آج، تیس برس بعد، وہ وعدے اب بھی ہماری توجہ کے منتظر ہیںاقوامِ متحدہ نے لڑکیوں کے عالمی دن پر 2025ء￿  کے لیے یہ تھیم مقرر کی ہے:
‘‘The Girl I Am, The Change I Lead’’
یعنی ‘‘میں جو لڑکی ہوں، وہی تبدیلی کی قیادت کر رہی ہوں۔’’یہ تھیم اس بات کی علامت ہے کہ لڑکیاں صرف متاثرہ نہیں بلکہ تبدیلی کی قوت ہیںوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے  ‘‘قوم کی بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔ انہیں تعلیم، تحفظ اور خوداعتمادی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔’’گورنر سندھ کامران خان ٹیسّوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے  ‘‘لڑکیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا معاشرتی ترقی کی ضمانت ہے۔’’یو این ویمن (UN Women) نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے صنفی مساوات کے وعدے پورے کیے جائیں۔ ان کے مطابق، دنیا کی پائیدار ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہر لڑکی کو تعلیم، قیادت اور عزت کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔یہ حقیقت ہے کہ اگر نوعمری میں لڑکیوں کی مؤثر اور درست انداز میں معاونت کی جائے تو آج کی بااختیار لڑکیاں کل کی بہترین مائیں، گھر کی سربراہ، بزنس وومین، مصلح اور سیاسی رہنما کے طور پر دنیا میں انقلاب برپا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔لڑکیوں کا عالمی دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے  اگر ہم نے اپنی بیٹیوں کو عزت، تعلیم اور خوداعتمادی نہ دی،
تو ترقی کے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے۔