ایران کی مائع پیٹرولیم گیس کی برآمدات اور ترسیلات میں سہولت فراہم کرنے پر پابندیاں لگائی گئیں
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے سے وابستہ درجنوں کمپنیوں، افراد اور جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے یہ پابندیاں ان اداروں اور شخصیات پر لگائی گئی ہیں جو ایران کی مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی ) کی برآمدات اور ترسیلات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید 40 کمپنیوں اور افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان میں ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کے بڑے خریدار اور اس تجارت میں شریک اعلی حکام شامل ہیں