علی امین کے آبائی گائوں پہنچنے پر کارکن نعرے لگاتے رہے ‘ وزیراعلی ہائو س خالی ہوگیا
پشاور(آئی این پی )سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی ہائوس خالی کردیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے فیصلہ کیا تھا وہ آبائی گائو ں چلے جائیں گے۔ دوسری طرف پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلی ہائو س سے جانے کی بات کی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا علی امین گنڈاپور کے جانے کے بعد وزیراعلی ہائو س خالی رہ گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئے