انڈونیشیا کے صدر2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘شاندار استقبال

پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  نے انڈونیشیا کے صدر کے طیارے کو حصار میں لے لیا
ایئرپورٹ پر صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا ‘انڈونیشیا کے صدر کو  21 توپوں کی سلامی  بھی دی گئی 
اسلام آباد(آئی این پی )جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو  پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلی سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔پاکستان کی فضاء میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا ۔پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی  حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کہا۔انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔