حوثیوںکی بیلسٹک میزائل اسمبل اور تیار کرنے والی 2 فیکٹریاں تباہ

سعودی اتحاد کا   تین حوثی میزائل تباہ کرنے ‘یمنی فوج کا 127 جنگجوئوں کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعوی 
ریاض،صنعا(آئی این پی )  سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے داغے گئے ایک حوثی کروز اور ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا جبکہ جنوبی ریجن میں بھی ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیا گیا۔۔عرب اتحاد کے مطابق اس نے یمن کی حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل سمبل اور تیار کرنے والی تین تنصیبات کو تباہ کیا ہے۔سرکاری ترجمان میحرجنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اس آپریشن میں بیلسٹک میزائل سمبل اور تیار کرنے کی فیکٹری، میزائل فیول (ٹھوس ایندھن) کو مکس اور تیار کرنے کے ایک کیمیکل پلانٹ اور بیلسٹک میزائل کے الیکٹرانک سسٹمز کو سمبل کرنے کی الیکٹرانکس ورکشاپ کو تباہ کیا گیا۔دوسری جانب یمن کی سرکاری افواج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران الجوف، مارب، المداربہ اور جنوب مغربی محاذوں پر حوثی گروپ کے ٹھکانوں کے خلاف 17 فضائی حملے اور 123 ڈرون حملے کیے گئے جن میں 127 کمانڈر اور جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ درجنوں دیگر میدان جنگ سے فرار ہوگئے۔