اتحادی فوج نے خمیس، مشیط اور ریاض پر داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائل تباہ کردیئے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)اتحادی فوج نے یمن میں حوثی اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کرتے ہوئے حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں۔ترجمان اتحادی فوج کے مطابق آپریشن حوثی ملیشیا کی جانب سے لاحق خطرات کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا، حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے کی 5 تنصیبات اور میزائل داغنے کے 4 پلیٹ فارمز تباہ کر دیے گئے۔اتحادی فوج نے خمیس، مشیط اور ریاض پر داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائل تباہ کردییسعودی قیادت میں اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے 10 بیلسٹک میزائل بھی روک کر تباہ کر دیے گئے جبکہ ریاض کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل بھی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔