ڈکی بھائی کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کیس سننے سے انکار کردیا

ڈکی بھائی کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کیس سننے سے انکار کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔ عدالت میں این سی سی آئی اے کے اہلکار نے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا، اور درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم سعد الرحمٰن کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ پیش ہوئے، جنہوں نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، اور این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیج کر طلب نہیں کیا۔ درخواست گزار کو جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل بھیج دی۔