لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

 لاہور ہائیکورٹ کے حوالے سے ہے جس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ایف آئی آر میں وقوعہ کی تاریخ اور وقت درج نہیں، صرف سال 2025 لکھا ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرتا تھا اور عوام کو منافع نہ دے کر فراڈ کرتا تھا۔تفتیشی ایجنسی نے کسی متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، اور ایف آئی آر میں لگائے گئے جرائم قابلِ ضمانت ہیں۔ برآمدگی کا معاملہ ٹرائل میں دیکھا جائے گا، اور شریک ملزم اسد ندیم پہلے ہی ضمانت پر ہے۔ملزم 17 اگست 2025 سے حراست میں ہے، اور مزید تفتیش درکار نہیں۔ عدالت نے ایک ملین روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔