غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ہائیکورٹ سے دس لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور ہوگئی۔
سماعت جسٹس شہرام سرور کی عدالت نے کی، اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس کے خلاف 17 اگست کو نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ اس وقت درج ہوا جب ان کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف مقدمہ بنایا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کو گرفتار کیا اور کروڑوں روپے رشوت لی، اور ان کے اکاؤنٹ سے ڈالر بھی منتقل کیے گئے۔