این جی اوز کو سترہ کروڑ روپے بغیر کسی ایم او یوز سائن کئے دے دئے گئے
پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے محکمہ زکو وعشر اور سماجی بہبود میں ایک ارب 81 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ برائیسال 2 ہزار 22-23 میں محکمہ زکو وعشر اورسماجی بہبودمیں مالی بے قاعدگیاں سامنے لائی گئی ہیں،سب سے زیادہ ضابطگیاں بیالیس ترقیاتی اسکیموں میں جن میں 23 جاری اور 19 نئی اسکیمیوں شامل ہیں،میں سامنے لائی گئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 41 کروڑ روپے کی ان اسکیمیوں کی سہ ماہی مانیٹرنگ کی رپورٹیں برقرار نہیں رکھی گئیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہیں ہوئے اور اس کی لاگت میں اضافہ ہو