لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ سے زائد مالیت کی 40.74 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ترجمان اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ سے زائد مالیت کی 40.74 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی اسلام آباد میں پارک روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 676 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیاکراچی ایئرپورٹ پر کارگو آفس سیآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے مردانہ بنیان میں جذب شدہ 34.390 کلو آئس برآمد کی گئی ڈسکہ بازار گوجرانوالہ روڈ کے قریب ملزم سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔