باراتی نذیر موقع پر دم توڑگیا ،3زخمی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ،ٹرک ڈرائیور فرار
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) منی ٹرک کی کارکوٹکرسے1باراتی جاں بحق ،خاتون سمیت 3زخمی ہوگئے،ساہیوال عارفوالہ روڈ پر باراتی کار ساہیوال سے بہاولنگر واپس جا رہی تھی کہ 114/9-L کے قریب حادثہ پیش آگیا،جس کے نتیجہ میں باراتی نذیر موقع پر ہی دم توڑگیا ،جبکہ خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فور ی پہنچ کر طبی امداد دیکر سرکاری ہسپتال منتقل کردیا، حادثہ کے فور ی بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔