منی ٹرک کی ٹکر، موٹرسائیکل سوارمارا گیا

 لاری اڈہ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم مقصود ہلاک 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ جاری ہیلاری اڈہ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے بعد کچل دیا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ مقصود ولد نثار احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں