لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید79کیسز رپورٹ ہوگئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے جاری کرہ اعداد وشمار کے مطابق راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 ، جبکہ لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا،قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے بھی ایک ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا۔