نئی دہلی(آئی این پی)پاکستان نے 3000 سے زائدسکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کے خواہشمند ہیں۔