پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو ایک مرتبہ پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا،کوئٹہ دھماکے کی مذمت
لاہور (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے،واقعہ بلوچستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے۔ اللہ تعالی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعاگو ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کرتا ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ان دہشتگردوں نے نہتے انسانوں بشمول خواتین، بچے اور بوڑھوں کو ہدف بنایا ہے، اس غیر انسانی فعل کے مرتکب حیوان کسی طور بچ نہیں پائیں گے۔ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو ایک مرتبہ پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف ہمارا موقف اور عزم صمیم غیر متزلزل ہے۔