روس کا یوکرین کے ساتھ 3 روزہ جنگ بندی میں توسیع سے انکار

 جنگ بندی جاری رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں، معاہدہ صرف 3 دن کی جنگ بندی کا ہے:غیرملکی میڈیارپورٹ
ماسکو(آئی این پی )روس نے امریکی صدر کی کوششوں سے ہونے والی یوکرین کے ساتھ 3 روزہ جنگ بندی میں مزید توسیع سے انکار کر دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن کے معاون یوری اشاکوف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں، معاہدہ صرف 3 دن کی جنگ بندی کا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ اب بھی بہت دور ہے، امریکی صدر کی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی پیر کی رات ختم ہو جائے گی۔