لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی تعلیمی اداروں کے لیے وار کنٹیجنٹ پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے لیے انتظامات کیے جائیں ،آن لائن کلاسز کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ کی جائے۔تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے۔فوری طور پر ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے۔ باوٓنڈری والز کو ہوم ڈیپارٹمنٹس کے ایس او پیز کے مطابق کیا جائے۔ پرنسپل ، ڈائریکٹر کالجز ،وائس چانسلر اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی ذمے داریوں کو تعین کر دیاگیا۔