چاروں ڈاکٹرز عدالت پیش، ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں چار ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ڈاکٹرز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،ڈاکٹرز عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا،ڈاکٹر سلمان حسیب،رفاقت علی ،محمد عمران اور محمد عثمان نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ڈاکٹرز کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی،ڈاکٹرز سمیت دیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔