راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ پر ای پولیس پوسٹیں قائم
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس موبائلز اسکواڈ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فروری کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1610 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی بنیادوں پر نگرانی کا عمل جاری رکھا گیالاہور پولیس کمانڈ کی ہدایات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق موبائلز اسکواڈ نے ماہ فروری میں 353 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 192 عدالتی مفروران اور 181 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 884 ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ناکہ جات پر شناخت چھپانے یا مشکوک حرکات پر 1591 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ای پولیس سافٹ ویئر کی مدد سے 6 لاکھ 12 ہزار 79 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 80 ہزار 63 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1340 گرام چرس، شراب اور آئس برآمد کی گئی، جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 11 پسٹلز، 5 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں 47 بلیک پیپر اور نیلی بتی والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ایس پی موبائلز اسکواڈ اسامہ امین چیمہ کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹوں کے ذریعے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ای پولیس سافٹ ویئر کے ذریعے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق شہر کے اہم داخلی و خارجی مقامات نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ پر ای پولیس پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں جدید نظام کے ذریعے نگرانی کی جا رہی