راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی شہر 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں 2 مئیرز 4 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔2 نئی تحصیل کونسلیں ایک نئی میونسپل کمیٹی اضافہ کر دیا گیا جبکہ شہری یونین کونسلوں کی تعداد 82 سے بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔شہر راول ٹان کارپوریشن اور پوٹھوہار ٹان کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا جبکہ تحصیل کونسل صدر اور تحصیل کونسل کینٹ نئی 2 تحصیلیں بن گئیں۔دولتالہ کو نئی میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ راول ٹان 46 سے 41 یونین کونسلیں پوٹھوہار ٹان کی 36 سے 33 یونین کونسلیں ہونگی