ہجویری سکیم کے رہائشی علی حیدر کی لائبہ پر نامعلوم وجوہات پر فائرنگ ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے 23 سالہ طلاق یافتہ بہن کو قتل کردیا اورفرار ہو گیا ، اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے غیرت کے نام پر قتل سمیت دیگر پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ہجویری سکیم کے رہائشی علی حیدر نے نامعلوم وجوہات پر اپنی بہن لائبہ فاطمہ کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔