لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اقدام قتل میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نینجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ملزموں آصف اور عباس کو ٹاؤن شپ سے گرفتار کر کے پستول، موٹر سائیکل اور چھنی گئی رائفل بھی برآمدکر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے اسلحہ سمیت سکول میں داخل ہونے کی کوشش پرسکیورٹی گارڈ سعیدسے جھگڑا کر کے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔