قتل اور اقدام قتل کا ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گلشن راوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کوفوری ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھاایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے ملزم شانی کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم کا کہنا ہے کہ ملزم شانی نے چند روز قبل خاتون سمیت دو افراد کو ہتھوڑی کے وار کرکے زخمی کر دیا تھا زخمی خاتون بشیراں بی بی ہسپتال میں جاکر جاں بحق ہوگئی تھی زخمی الیاس تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے ملزم شانی واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ایس ایچ اوگلشن راوی عدیل انجم اور سب انسپکٹر اویس خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاپولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکیا ہے