وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس کی صدارت

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس کی صدارت

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت کے مختلف اداروں اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ حاصل کی۔

 اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو موجودہ تیل و گیس کے ذخائر، سپلائی چین اور ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔علی پرویز ملک نے اجلاس کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ان کی اولین ترجیح ہے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیرِ پیٹرولیم نے مزید کہا کہ پیٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوش آئند ہے اور تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔