یو اے ای میں غیرملکی تعلیمی ڈگریوں سے متعلق نئی پالیسی

 فاصلاتی تعلیم، آن لائن ایجوکیشن اور خط و کتابت کی تعلیم کے ذریعے   ڈگریوں کو مشروط تسلیم کیا جائیگا
    ابوظہبی (یواین پی) متحدہ عرب امارات نے ملازمت اور دیگر امور کے لیے غیر ملکی تعلیمی ڈگریوں کو تسلیم کرنے سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی۔میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں ترمیم کا اعلان کیا ہے، نئے ضوابط کے تحت فاصلاتی تعلیم، آن لائن ایجوکیشن اور خط و کتابت کی تعلیم کے ذریعے حاصل کی گئی ڈگریوں کو مشروط تسلیم کیا جائے گا بشرطیکہ وہ ایک وقف وزارتی کمیٹی کے مقرر کردہ مخصوص معیار پر پورا اتریں