ایران کی 3ارب ڈالر کے اثاثے ابوظہبی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید

منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کیے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، اسماعیل بقائی
تہران، تل ابیب(آئی این پی ) ایرانی وزارت خارجہ نے3ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کی ابوظہبی منتقلی سے متعلق رپورٹس مسترد کردیں۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ا س حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کئے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، ایسی رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل کیے گئے ہیں۔